میں نے مسئلہ کشمیر ہر فورم پر بلند کیا ہے: نواز شریف

مظفرآباد: اناہل قرار دیے گئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے نے کہا ہے کہ انہوں نے ہر فورم پر کشمیر کے مسئلے کو اٹھایا ہے۔ انہوں نے یہاں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک زبردست ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے میزبانوں اور حاضرین جلسہ کے شکر گذار ہیں ۔اور میں نے اپنی بیٹی مریم نوازسے کہا ہے کہ وہ آپ لوگوں سے خطاب کرے۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ انہوں نے کشمیر کی تاریخ میں اتنی بڑی ریلی نہیں دیکھی جتنی آج ہے۔ انہوں نے کہا2013میں جب انہوں نے الیکشن جیتا تھا تو اس وقت جو ریلی ہوئی تھی یہ ریلی اس کے مقابلہ میں تین گنا بڑی ہے۔
شریف نے گذشتہ سال سپریم کورٹ کے ذریعہ وزیر اعظم کے عہدے کے لیے نااہل قرار دیے جانے کے حوالے سے کہا کہ کوئی عدالتی فیصلہ کشمیریوں کے ساتھ ان کے رشتے نہیں توڑ سکتا۔
میرا دل پاکستانیون اور کشمیریوں کے لیے یکساں طو ر دھڑکتا ہے۔انہوںنے کشمیریوں سے کہا کہ پاکستان کے عوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہون نے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جدوجہدآزادی جلد کامیاب ہو جائے۔

Title: raised issue of kashmir at every forum says nawaz | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply