ہندوستان پاکستان کے صبر و تحمل کو اس کی کمزوری پر محمول کرنے کی غلطی نہ کرے: جنرل راحیل

اسلام آباد(یو این آئی)پاک فوج کی قیادت کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے والے جنرل راحیل شریف نے دنیا کی چھٹی سب سے بڑی فوج کی کمان اپنے جانشین کے حوالے کر تے ہوئے ہندستان کو سخت انتباہ دیا کہ پاکستان کے صبر وضبط کو اس کی کمزوری پر محمول کرنے کی غلطی نہ کی جائے۔ دونوں نیوکلیائی ہمسایوں کے درمیان حالیہ مہینوں میں کشیدگی کی انتہا کا یہ عالم ہے کہ تقریباً روزانہ ہندستان اور پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو منقسم کرنے والی کنٹرول لائن پر بین سرحدی گولہ باری کی جارہی ہے۔
توپوں اور چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ میں دونوں طرف درجنوں فوجی اور غیر فوجی جانوں کا زیاں ہو چکا ہے۔ دونوں ایک دوسرے پر گولہ باری شروع کرنے کا الزام لگاتے ہیں۔ راولپنڈی میں پاکستانی فوج کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ایک خصوصی تقریب میں جنرل قمر جاوید باجوہ کو کمان سونپتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ”میں ہندستان پر واضح کردینا چاہتا ہوں کہ کشمیر کے تعلق سے ہمارے ضبط کو کسی طرح کی کمزوری سمجھنا ہندستان کے لئے] خطرناک ثابت ہوگا ۔ راحیل شریف کا اپنے خطاب میں یہ الزام بھی لگا یا کہ ”حالیہ مہینوں کے دوران جموں کشمیر میں بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی اور ہندستان کے جارحیت پسندانہ اقدامات نے علاقے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
‘جنرل شریف نے کہاکہ یہحقیقت ہے کہ” جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور ترقی کشمیر کے مسئلے کو حل کیے بغیر ممکن نہیں ہے۔ اس کے لیے عالمی برادری کو اس پر خاص توجہ دینا چاہیے“۔ درون ملک دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی وجہ سے جنرل شریف کو ملک بھر میں کافی مقبولیت حاصل ہوئی۔ اسی باعث بہت سے پاکستانیوں کی طرف سے حکومت سے مطالبات بھی کیے گئے کہ ان کو اس عہدے پر مزید برقرار رکھا جائے۔ تاہم راحیل شریف کی طرف سے کئی ماہ قبل ہی واضح کر دیا گیا تھا کہ وہ اپنے عہدے کی مدت میں کوئی توسیع نہیں چاہتے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Raheel sharif pakistans outgoing army chief raheel sharif issues warning to india in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply