ریٹائرڈجنرل راحیل شریف کی وزیر اعظم ،وزیر خارجہ اور فوجی سربراہ جنرل باجوا سے ملاقات

اسلام آباد:پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے دہشت گردی کے خلاف سعودی عرب کے قیادت والے فوجی اتحاد کے کمانڈر انچیف اور پاکستانی فوج کے سابق سربراہ ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملک کے سابق فوجی اور حکومت کے موجودہ سربراہ کے درمیان اس ملاقات میں بین الاقوامی اور علاقائی مفادات کے امور کے ساتھ ساتھ اسلامی فوجی اتحاد کے کیے گئے انسداد دہشت گردی اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس سے قبل جنرل راحیل نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجواسے بھی ملاقات کی۔ وزارت خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قریشی کے ساتھ ملاقات میں خطہ میں امن و استحکام قائم کرنے میں اتحادی فوجوں کی کوششوں کو سراہا گیا۔

قبل ازیں راحیل شریف نے سنیٹ چیرمین صادق سنجرانی سے بھی پارلیمنٹ ہاو¿س میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔سابق فوجی سربراہ ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف کی، جو اپنی سبکدوشی کے بعد سے گوشہ نشینی کی سی زندگی بسر کر رہے تھے، اچانک موجودہ فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا سے ملاقات کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پھر وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات نے سیاسی و عوامی حلقوں میں چہ میگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Raheel sharif meets imran khan mahmood sanjrani and gen bajwa in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.