سابق فوجی سربراہ جنرل راحیل 41ملکی فوجی اتحاد کی قیادت سنبھا لنے سعودی عرب روانہ

اسلام آباد: سابق فوجی سربراہ ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف سعودی قیادت والے 41ملکی فوجی اتحادکی کمان سنبھالنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔اس کی اطلاع دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے تما م قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد جنرل شریف کو وجی اتحاد کی قیادت کرنے کی اجازت دے دی۔ڈان ڈاٹ کوم سے بات کرتے ہوئے ایک فوجی ذریعہ نے بتایا کہ راحیل کی روانگی کو راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹر نے بھی منظوری دے دی۔جیو نیوز کے مطابق جنرل راحیل جمعہ کی صبح ہی ایک خصوصی طیارے سے ریاض روانہ ہو گئے ۔ ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور والدہ بھی ریاض گئی ہیں۔فوری طور پر یہ معلوم نہیںہو سکا ہے کہکہ آیا حکومت نے اس ضمن میں حزب اختلاف کو بھی اعتماد میں لیا یا نہیں۔ کیونکہ حزب اختلاف نے اس خدشہ سے کہ اس اتحاد کو ایران کے خلاف استعمال کیا جاسکتا ہے اس پر اپنے شبہات ظاہر کیے تھے۔

Title: raheel sharif departs for riyadh to lead military alliance after govt issues noc | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply