عمران خان کو امریکی وزیر خارجہ کا استقبال نہیں کرنا چاہیے:رضار بانی

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی سنیٹر رضا ربانی نے تجویز کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو امریکی وزیر خارجہ مائیکل پوم پیو سے ان کے دورہ پاکستان کے دوران ملاقات نہیں کرنی چاہیے ۔صرف وزیر خارجہ ہی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے ربانی نے مزید کہا کہ پروٹوکول اس امر کا متقاضی ہے کہ چونکہ جب کبھی پاکستانی وزیر اعظم امریکہ کا دورہ کرتا ہے تو امریکی صدر اس کا خیر مقدم نہیں کرتا اس لیے وزیر اعظم کو بھی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات نہیں کرنی چاہیے۔پہلی بار کسی پاکستانی لیڈر نے اتنی جرا ت کا مظاہرہ کیا ہے ۔

اور ببانگ دہل کہا ہے کہ وزیر اعظم کو امریکہ کے وزیر خارجہ سے نہیں ملنا چاہیے۔رضا ربانی کی تجویز قابل تحسین ہے لیکن اس امر کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ پاکستان میں حکومت بدل جانے سے د بیوروکریسی کا بھی ذہن بدلا ہے یا نہیں یا ویسا ہی غلامانہ ہے ۔

عام طور پر تو یہی خیلا کیا جا رہا ہے کہ عمران خان لاکھ کوشش کرلیں لیکن اگر خارجہ پالیسی کی نوک پلک درست کرنے والے بیورو کریٹس، جن پر حکومت تکیہ کرتی ہے،پاکستانی وزیر اعظم کو امریکی وزیر خارجہ کا استقبال کرنے کا مشورہ دے دیں،جس کے کہ صد فیصد امکانات ہیں، تو اس میں حیرانی کی کوئی بات نہیں ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے کہ امریکہ نے پاکستان کو300ملین ڈالر کے کولیشن سپورٹ فنڈ روک دیا ہے کیونکہ اس سے قبل امریکہ پاکستان کو500ملین ڈالر کی امداد روک چکا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rabbani urges pm not to meet pompeo in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply