مسلکی دہشت گردی میں پاکستان میں شیعہ ہزارہ قبیلہ کے 4افراد ہلاک

اسلام آباد:پاکستان کے بلوچستان صوبے میں مسلکی دہشت گردی میں اس وقت ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک اور د و زخمی ہو گئے جب کچھ نامعلوم بندوق برداروں نے ایک پٹرول پمپ پر کھڑے ایک ہزارہ مسلم خاندان کو نشانہ بنا کر تابڑ توڑ گولیاں چلادیں۔ جس میں چار نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔ پولیس نے بتایا کہ کوئٹا کے شمال میں خاندان کے یہ لوگ پٹرول پمپ کے پاس کھڑے تھے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے گولیاں چلانی شروع کردیں۔ جن سے چار افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مرنے والوں میں ایک بارہ سالہ لڑکا بھی شامل ہے۔ خاندان کی دو خواتین اپنی گاڑی میں ہی بیٹھی تھیں جس سے وہ اس حملہ میں بچ گئیں۔سینیئر پولس افسر تنویر شاہ نے کہا کہ ابھی تک کسی گرہ یا تنظیم نے اس واردات کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔پولیس کے مطابق پچھلے دو برسوں کے دوران اس طرح کے حملوں میں بیس سے زیادہ ہزارہ شیعہ مسلمان مارے گئے ہیں۔ سینئر پولیس افسر تنویرشاہ نے بتایا کہ یہ حملہ ایک مخصوص فرقے کے خلاف تھا ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Quetta gunmen kill hazara shia muslim family members in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply