قطری شہزادے نے جے آئی ٹی کو پنامہ لیکس معاملہ میں قطر آکر پوچھ گچھ کرنے کی پیش کش کی

اسلام آباد: منی لانڈرنگ اور پنامہ گیٹ کے حوالے سے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف او ان کے اہل و عیال پر مقدمہ اور ان سے پوچھ گچھ کے عمل کے دوران قطری شہزادہ شیخ حمد بن جاسم بن جبرآل ثانی نے تحقیقاتی ٹیم جے آئی ٹی کے دوسرے مکتوب کا بھی جواب دیدیا جس میں انہوں نے جے آئی ٹی ٹیم کو قطر آکر ان سے انٹرویو کرنے کی پیشکش بھی کی۔
ذرائع کے مطابق قطری شہزادہ حمد بن جاسم نے کہا ہے کہ وہ اپنے پرانے بیان پر ہی قائم ہیں۔ تاہم انہوں نے نواز شریف کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کیے گئے خطوط کی بھی تصدیق کردی ہے اور کہا کہ وہ خطوط انہوں نے ہی انہیں ارسال کیے تھے ۔ شیخ حماد بن جاسم کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی ٹیم کا پہلا خط جب آیا تب میں بیرون ملک تھا جس کا جواب میں نے واپس آکر دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کا خط پاکستانی وزیر نے پہنچایا اور میں نے اس کا جواب وزارت خارجہ کے ذریعہ جے آئی ٹی کو ارسال کردیا۔
قطری شہزادے نے بتایا کہ جے آئی ٹی کی جانب سے موصول ہونے والے خط میں مجھ سے پوچھا گیا کہ کیا نوازشریف کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کیے گئے خط آپ کے ہیں تو میں نے ان کو کہا کہ جی وہ خط میرے ہیں اور میں اس کی تصدیق کرتا ہوں۔ قطری شہزادے حماد بن جاسم کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے میرا جواب ملنے سے پہلے ہی اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی تھی جس کے بعد میرے وہاں آنے کی ضرورت ہی نہیں رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے جے آئی ٹی کو ان کا جواب مل چکا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Qatari prince ready to give interview to jit in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply