قندیل قتل مقدمہ میں پیشگی ضمانت میں توسیع نہ ملنے پر مفتی عبد القوی عدالت سے فرار

تصویر:مفتی عبدالقوی
ملتان: یہاں کی ایک سیشن عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس میں ماخوذ مفتی عبد القوی کی پیشگی ضمانت میں توسیع کی درخواست بدھ کے روزخارج کر دی۔ تاہم قبل اس کے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چودھری امیر احمد خان درخواست پر اپنا فیصلہ سناتے مفتی صاحب وکیلوںکی مدد سے عدالت سے فرار ہو گئے۔
مفتی صاحب منگل کے روز اس کیس میں پہلی بار عدالت میں حاضر ہوئے تھے۔ان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ وہ اس کیس کی سماعت بدھ (آج) تک موقوف کر دے۔
آج جب سماعت مکمل ہوئی اور جج نے جیسے ہی فیصلہ سنانے کے لیے چند منٹ کا توقف کیا وکیلوں کے ایک گروپ نے مفتی صاحب کو فرار ہونے میں مدد دی ۔ بعد میں جج نے مفتی صاحب کی پیشگی ضمانت میں توسیع دینے کی درخواست خارج کر دی۔