پنجاب پولس نے زینب ریپ،قتل کیس کی رپورٹ داخل کر دی

اسلام آباد: پنجاب پولس نے قصور میں ایک سات سالہ کمسن بچی زینب سے جنسی زیادتی اور پھر قتل کے حوالے سے اپنی رپورٹ داخل کر دی۔زینب کی لاش ملنے کے بعد پورے قصور میں احتجا ج کی لہر دوڑ گئی تھی اور زبردست مظارے ہوئے تھے جس میں دو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
بدھ کے روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے معاملہ کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے پنجاب کے انسپکٹرجنرل پولس کو ہدیت کی تھی کہ 24گھنٹے کے اندررپورٹ پیش کر دی جائے۔
الرازی میڈیکل کالج کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے زینب سے ریپ اور پھر اس کے قتل کی وحشیانہ واردات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس ہولناک واردات سے پوری دنیا میںپاکستان کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Punjab police submit report on zainabs rape murder in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply