حکومت پنجاب نے خواتین مخالف تبصروں پر پی ایم ایل این لیڈروں کے کی مذمت کی

لاہور: حکومت پنجاب نے اتوار کو یہاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ریلی میں خواتین کی شرکت کے خلاف پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) لیڈروں رانا ثناءاللہ اور طلال چودھری کے خواتین سے اظہار نفرت کرنے والے بیان سے اپناپلہ جھاڑ لیا۔ثناءاللہ نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ریلی میں شرکت کرنے والی خواتین کے حوالے سے نہایت نازیبا اور رکیک تبصرے کیے تھے۔انہوں نے کہا تھا کہ ریلی مین شرکت کرنے والی کواتین عزت دار گھرانوں کی نہیں ہیں کیونکہ ان کا رقص بتارہاتھا کہ وہ کس قبیل سے تعلق رکھتی ہیں۔چودھری نے ایک علیحدہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ جب عمران خان لندن جاتے ہیں تو ہم نہیں پوچھتے کہ وہ کس کے گھر قیام کریں گے۔یہ بات دیگرہے آپ وہاں کیا کرتے ہیں۔اگر معاملہ ان کی اپنی بیوی کا ہو تو وہ پردے میں رہتی ہیں لیکن ہماری مائیں اور بہنیں نمائش کے لیے ہیں۔ایک تیسرے پی ایم ایل این لیڈر عابد شیر علی نے بھی اتوار کی رات میں ایک عام جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی چیف وہپ شیریں مزاری کے خلاف توہین آمیز جملے استعمال کیے تھے اور کہا تھا کہ جب وہ قومی اسمبلی میں وزیر مالیات مفتاح اسماعیل کی بجٹ تقریر کے خلاف احتجاج کر رہی تھیںتو انہوںنے کہا تھا ”مجھے مت چھوو¿“۔ انہوں نے پنجابی مین وہاں چھونے کی کیا چیز تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Punjab govt condemns pml n lawmakers misogynistic remarks about female pti members in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply