لاہور میں تحریک طالبان پاکستان کے 6انتہا پسند پولس کارروائی میں ہلاک

لاہور: پنجاب کے انسداد دہشت گردی محکمہ کے اہلکاروں نے لاہور میں دہشت گردوں کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے شہرکے شیرا کوٹ علاقہ میں سید چوک پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے6مشتبہ دہشت گردوں کو گولیوں سے بھون ڈالا۔ انسداد دہشت گردی محکمہ کے ذرائع کے مطابق ان دہشت گردوں کے پاس سے 5کلو گرام دھماکہ خیز مواد، دو کلاشنکوف، 4پستولیں، 4ڈیٹونیٹرز اور 3موٹر سائیکلیں بر آمد کی گئی ہیں۔
انسداد دہشت گردی محکمہ نے بتایا کہ سیکورٹی ایجنسی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کچی آبادی طلعت پارک کے علاقہ میں ساحل دریا کے قریب 10مشتبہ دہشت گردوں کو دیکھا گیا ہے۔اس اطلاع میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ یہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ کی سازش رچ رہے ہیں۔جس پر انسداد دہشت گردی محکمہ حرکت میں آگیا اور اس کی ایک ٹیم وہیں پہنچ گئی۔
اس نے دہشت گروں کو للکارا اور ہتھیار پھینک دینے کہا لیکن ان دہشت گردوں نے ہتیار ڈالنے کے بجائے سیکورٹی اہلکاروں کی ٹیم پر فائرنگ شرو ع کر دی ۔ سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کی اور طرفین میں زبردست فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں چھ دہشت ہلاک ہو گئے۔جبکہ چار دیگر تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ان چھ مشتبہ کی ہلاکت سے ایسٹر کے موقع پر گلشن پارک میں خود کش بم دھماکوں کے بعد، جس میں کئی بچوں سمیت72افراد ہلاک ہو گئے تھے،مارے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد 11ہو گئی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Punjab ctd kill 6 taliban in lahore shootout in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply