پی ٹی آئی کے عثمان بزدار پنجاب کے وزیر اعلیٰ منتخب

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے عثمان بوزدار کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ منتخب کر لیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کے 354ایم پی ایز میں سے 345نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ عثمان نے پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کے حمزہ شہباز کو27ووٹ سے ہرایا۔

شہباز کے 159ووٹوں کے مقابلہ میں عثمان کو 186ووٹ ملے۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ممبران پارلیمنٹ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ان کے سات میں سے کم از کم پانچ اراکین ووٹ ڈالے بغیر ہی اسمبلی سے نکل گئے۔ایک ممبر اسمبلی میں موجود رہا لیکن اس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Punjab assembly elects ptis usman buzdar as chief minister in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply