تحریک تحفظ پختون اور قبائلی جرگہ نے مذاکرات کا عمل جاری رکھنے پر متفق

لانڈی کوٹل(خیبر ایجنسی): تحریک تحفظ پختون (پی ٹی ایم) کے نمائندوں اور قبائلی و سیاسی جرگہ کے اراکین نے اتفاق رائے سے یہ طے کیا ہے کہ مذاکرات کا عمل جاری رکھا جائے۔یہ فیصلہ خیبر قبائلی خطہ سے رکن قومی اسمبلی حاجی شاہ جی گل کی جمرود رہائش گاہ پر پی ٹی ایم اور جرگہ کے درمیان مذاکرات کے تازہ ترین دور کا ثمرہ ہے۔پی ٹی ایم کی نمائندگی اس کے رہنما منظور پشتین، محسن داور اور بلال محسود کر رہے تھے جبکہ جرگہ کی جانب سے قبائلی علاقوں کے تمام اراکین پارلیماں،ہر قبائلی ایجنسی سے دو قبائلی رہنما(ان میں سے زیادہ تر حکومت حامی تھے)،سرحدی خطوں کے کچھ لیڈران اور صوبائی وزیر شاہ فرمان اور پی ایم ایل این کے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عباد بالترتیب خیبر پخون خوا اور وفاقی حکومتوں کی نمائندگی کر رہے تھے۔یہ جرگہ خیبر پخون خوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا کی زیر صدارت مجلس عاملہ کے اجلاس میں، جس میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک، پشاور کے کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل نذیر احمد بٹ اور حکومتی و فوجی افسران نے شرکت کی تھی، تشکیل دیا گیا تھا ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ptm tribal jirga agree to continue dialogue process in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply