پشتون تحفظ تحریک کے رہنما محسن داور کے شمالی وزیرستان میں داخلے پر تین ماہ کے لیے پابندی عائد

اسلام آباد: پشتون تحفظ تحریک (پی ٹی ایم) کے رہنما محسن داور پرشمالی وزیرستان کے سیاسی ایڈمنسٹریشن نے تین ماہ کے لیے ایجنسی میں داخل ہونے کی پابندی لگا دی ہے۔

جمعرت کو جاری کیے گئے ایک اعلامیہ میں مقامی سیاسی ایجنٹ نے کہا کہ مسٹر محسن داور امن و سکون درہم برہم کرنے والی حرکتیں کر رہے ہیں۔وہ اشتعال انگیز تقریریں کر کے لوگوں کو بھڑکا رہے ہیں ۔

ایک فرد کی اس قسم کی حرکتوں سے ایجنسی میں عوامی نظم و نسق کو نقصان پہنچا رہئے ہیں اور سیاسی ایڈمنسٹریشن کے لیے امن و قانون کا مسئلہ پید اکر رہے ہیں۔اس لیے یہ ضروری ہے کہ اس قسم کے کسی بھی فرد کو اپنے متعصبانہ رویہ سے امن و امان اور سکون کو غارت کرنے سے روکا جائے۔

مسٹر محسن داور کے خلاف یہ حکم امن عامہ برقرارر کھنے کے قانون مجریہ 1960کی دفعہ 5کے تحت 7جون کو جاری کیا گیا تھا۔ تین ماہ تک شمالی وزیرستان ایجنسی میں ان کے داخلے پرپابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پیشہ سے وکیل دور پی ٹی ایم کے ایک سرگرم رکن ہیں ۔وہ مارچ2018کو عہدے سے برطرف کیے جانے سے پہلے عوامی نیشنل پارٹی کی ایک بغلی تنظیم نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیرمین بھی رہ چکے ہیں۔

پی ٹی ایم ایک وہ تنظیم ہے جو قبائلی خطہ میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میںمتاثر ہونے والوں کے حقوق کی بحالی کے لیے کام کر رہی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ptm leader mohsin dawar banned from entering north waziristan for three months in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment