پی ٹی آئی لیڈر عمران اسماعیل نے سندھ کے نئے گورنر کا حلف اٹھالیا

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران اسماعیل نے سندھ کے30ویں گورنر کے طور پر حلف اٹھالیا۔انہیں گورنر ہاو¿س میں منعقد ایک سادہ مگر باوقار تقریب میں سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے عمران اسماعیل کو حلف دلایا۔

تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی، کراچی کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا، مئیر وسیم اختر،رینجرز کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد سعید۔پولس انسپکٹر جنرل امجد جاوید سلیمی، کابینہ کے اراکین ، حکام ، سفارت کار اور کئی دیگر اہم اور ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

حلف برداری کی تقریب سے قبل عمران اسماعیل نے، جو25جولائی کے عام انتخابات میں کراچی کے پی ایس 111سے جیت کر سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے، ریاستی اسمبلی کے اسپیکر کو استعفیٰ بھیج دیا۔

عمران اسماعیل کا تقرر محمد زبیر کی جگہ عمل میں آیا ہے۔ ،محمد زبیر پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) سے تعلق رکھتے تھے ۔انہوں نے عام انتخابات میں پی ایم ایل این کے اقتدار سے بے دخل ہوجانے کے بعد گورنر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ptis imran ismail sworn in as new sindh governor in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply