پاکستان تحریک انصاف کے لیڈر فیصل وودا قاتلانہ حملہ میں بال بال بچے

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے لیڈر فیصل وودا اس وقت قاتلانہ حملہ میں بال بال بچ گئے جب جمعہ کو دہلی کالونی میں نامعلوم بندوق برداروں نے ان کی کار کو نشانہ بنا کر فائرنگ کر دی۔ اس وقت کار میں ان کے ساتھ پارٹی کے ایک اور لیڈر عمران اسماعیل بھی تھے۔
سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے اس واردات کا سخت نوٹس لیا اور انسپکٹر جنرل پولس اے ڈی خواجہ سے رپورٹ دینے کہا۔سینیئر پارٹی لیڈر عمران اسماعیل نے کہا کار پر چھ گولیاں داغی گئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بندوق برداروں نے چند میٹر کے فاصلہ سے کار پر اس جانب فائرنگ کی جدھر فیصل بیٹھے تھے ۔جبکہ میرے اوپر پشت سے گولیاں چلائی گئیں۔ لیکن میں نے فیصل سے کہا کہ تیزی سے کار نکال لوو ہم پر حملہ کر دیا گیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ptis faisal vawda attacked in karachi in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply