پی ٹی آئی پنجاب اور پختون کے وزیر اعلیٰ کے تقرر پر شش و پنج میں مبتلا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جہاں ایک طرف یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ وہ نہ صرف اسلام آباد میں بلکہ ملک کے تین صوبوں میں بھی کسی دقت کے بغیر اپنی حکومت بنالے گی وہیں وہ پنجاب اور خیبر پختون خوا میں وزارت اعلیٰ کے عہدں کے انتخاب کے معاملہ پر مخمصہ میں ہے ۔

اور ابھی تک وہ حتمی فیصلہ نہیں کر سکی ہے کہ کسے ان دونوں صوبوں کا وزیر اعلیٰ بنایا جائے۔ جبکہ گذشتہ کئی روز سے پارٹی میں مشاورت جاری ہے لیکن کسی نتیجہ پر نہیں پہنچا جا سکا ۔

بلوچستان میں مخلوط حکومت کے لیے دونوں پارٹیوں کے درمیان اتفاق رائے کے بعد پی ٹی آئی وزارت اعلیٰ کا عہدے کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال خان الیانی کے نام پر متفق ہو نے کا اعلان کر کے اپنے پتے کھول چکی ہے۔

منگل کے روزپی ٹی آئی نے اعلان کیا تھا کہ خیبر پختون خو ا اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے عہدہ کے لیے اس کے چیرمین عمران خان جلد ہی فیصلہ کر یں گے جو پوری پارٹی کو تسلیم ہو گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pti yet to nominate cms of punjab kp in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply