پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان فیض آباد دھرنے میں شامل ہونے کے خواہاں تھے:عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کے کارکن فیض آباد دھرنے میں شامل ہونا چاہتھے تھے کیونکہ وہ سیاست کے میدان سے باہر تھا۔
یہان ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امران نے کہا کہ حکومت کو معلوم ہونا چاہئے ختم نبوت پر جب کبھی سوال اٹھایا جائےگا وسیع پیمانے پر شدید ردعمل ہوگا کیونکہ اس معاملہ کا تعلق شریعت سے ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ پوار ملک مسرور اور شکر گذار ہے کہ معاملہ دو روز میں طے پاگیاوگرنہ بصورت دیگر ملک میں کیا ہو جاتا کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
بس اتنا معلوم ہے کہ حالات قابو سے باہر ضرور ہوجاتے۔اور حکومت عوام کو حالات کے دھارے پر بہنے کے لیے بے یارومددگار چھوڑ کر نظروں سے اوجھل ہو جاتی ۔

Title: pti workers wanted to join the faizabad sit in says imran khan | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply