اسلام آباد دھرنا ملتوی کرنے سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں میں بددلی و مایوسی

اسلام آباد:دو نومبر کو اسلام آباد دھرنے کو ملتوی کیے جانے سے مایوس پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت نے اچانک یہ فیصلہ کر کے کارکنوں کی محنت پر پانی پھیر دیا۔ملتوی کیے جانے کے فیصلے فوراً بعد دھرنے کو یوم تشکر میں بدل دیے جانے کے حوالے سے کارکنوں اور حامیوں کے سوالات سے بچنے کے لیےمقامی پارٹی قیادت اپنے گھروں کو واپس چلی گئی۔
راولپنڈی سے پارٹی کے صوبائی اسمبلی میں پانچ اراکین اور پی ٹی آئی کے عہدیداران نے خود کو گھر تک محدود کر کے اپنے موبائیل فون کے سوئچ آف کر دیے۔راولپنڈی شہر سے پی ٹی آئی کے ایک ایم پی اے نے کہا کہ جب اس نے اپنا موبائیل فون کھولا تو واٹس اپ اور وائبر پر کارکنوں اور حامیوں کے دو سو پیغامات تھے۔جو پروگرام ملتوی کیے جانے کی بابت معلوم کرنا چاہتے تھے۔چونکہ ہم اس بارے میں لاعلم تھے اس لیے ہم نے خاموش اختیار کرنے میں ہی عافیت جانی۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی چیرمین عمران خان کی ذاتی کال کے باوجود محض1500افراد ہی بنی گالہ جمع ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ این اے 56 سے پارٹی وک80ہزار اور این اے55سے بھی کم و بیش اتنے ہی ووٹ ملے تھے۔لیکن ان میں سے ہم نصف بھی اسلام آباد نہ بلا سکے جس کے باعث پارٹی قیاد کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہ گیا تھا کہ وہ اپنی لاج رکھنے کے لیے سپریم کورٹ کے کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے دھرنا منسوخ کر کے اس کے بجائے یوم تشکر منانے کا اعلان کرے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pti workers criticise leaderships decision to postpone nov 2 lockdown in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply