پی ٹی آئی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اردوغان کے خطاب کا بائیکاٹ کے فیصلہ پر اٹل

پی ٹی آئی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اردوغان کے خطاب کا بائیکاٹ کے فیصلہ پر اٹل
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی اس ہفتہ ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا، جس سے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان خطاب کریں گے، بائیکاٹ کرنے کے فیصلہ پر قائم ہے ۔
منگل کے روز اپنی رہائش گاہ بنی گلہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمران نے کہا کہ وہ ایک متنازع وزیر اعظم کے، جس پر کرپشن کے الزامات ہیں ، زیر صدارت ہونے والے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
انہوںنے کہا کہ وہ ترک صدر کا پاکستان میں خیر مقدم کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی ہم ایسے وزیر اعظم کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے جس نے ملک کے قانون کو توڑا ہو اور بدعنوانی میں مبتلا ہو۔