پاکستان تحریک انصاف نے ڈورےمون کارٹون سریزپر پابندی کا مطالبہ کیا

لاہور: عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں ایک قرار داد پیش کر کے بچوں بڑوں سمیت کم و بیش ہر عمر کے مرد عورتوں میں مقبول جاپانی کارٹون سریز ڈورے ون پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔
عرضداشت میں پاکستان الیکٹرانک ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے مطالبہ کای گیا ہے کہ بالعموم تما م کارٹون چینل اور خاص طور پر ڈورے مون پر پابندی لگائی جائے۔
یہ عرضداشت پاکستان تحریک انصاف کے ممبر اسمبلی ملک تیمور نے پیش کی ہے جس میں کارٹوں چینلوں کے اوقات مقرر کرنے کا بھی باتکہی گئی ہے۔
قرار داد میں پابندی کے لیے عذر پیش کیا گیا ہے کہ اس سے بچوں کی صحت پر منفی اثر پڑ رہا ہے اور بچوں کا´ ذہن کتاب بینی سے بھٹک رہا ہے۔ کیونکہ ان کارٹونوں کو دیکھنے میں بچے اس قدر منہمک ہو جاتے ہیںکہ نہ انہیں کھانے مٰں رغبت رہتی ہے اور نہ ہی وہ پڑھائی میں دلچسپی لیتے ہیں۔
علاویہ ازیں ان کارٹونوں میں جو زبان اتعمال ہو رہی ہے وہ ہماری سماجی قدروں کی دھجیاں بکھیر رہی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pti wants japanese cartoon series doraemon banned in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply