سپریم کورٹ انتخابی نتائج کے اعلان میں تاخیر کا نوٹس لے:پی ٹی آئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے استدعا کی ہے کہ 20سے زائد حلقوں کے نتائج کے باقاعدہ اعلا ن میں تاخیر کا سخت نوٹس لیں کیونکہ اس بات کا خدشہ ہے کہ اس سے آئینی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سکریٹری اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) اور مختلف عدالتوں نے 25جولائی کو ہونے والے انتخابات کے20نتائج مختلف وجوہ پر روک لیے ہیں۔جبکہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ امیدواروں کی کامیابیوں کو چیلنج کرنے والی مزید6عرضیاں عدالتوں میں داخل کی جاچکی ہیں۔

چودھری نے مزید کہا کہ قانونی اور انتظامی بنیادوں پر قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے اتنی زیادہ تعداد میں نتائج روک لینا نامناسب ہے۔چودھری نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن اور عدالتیں پہلے ہی 48حلقوں میں دوبارہ گنتی کا حکم دے چکی ہیں ۔

ایسی صورت ھال حکومت تشکیل دینے میں تاخیر کا باعث بن سکتی ہے۔مسٹر چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ نے وجوہ بیان کی ہیں جن کی بنیاد پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہو سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستان کے چیف جسٹس سے درخواست کرتے ہیں اس نامناسب تاخیر کا نوٹس لیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pti urges chief justice to take notice of poll results delay in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply