میری پارٹی بر سر اقتدار آئی تو ٹیکسوں میں کمی کی جائے گی:عمران خان

چار سدہ : پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے چیرمین عمران خان نیازی نے اشارہ دیا ہے کہ اگر عام انتخابات میں ان کی پارٹی بر سر اقتدار آگئی تو وہ ٹیکسوں میں تخفیف کر دے گی اورملک کو موجودہ بحران سے بھی نکال لے گی۔

انہوں نے یہاں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پارٹی نے وفاقی حکومت تشکیل دی تو ٹیکسوں کا بوجھ کم کر کے دو ماہ کے اندر ہم 8کھرب روپے جمع کر لیںگے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان حکمرانی میں سدھار لائے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اور اس کے لیے بدعنوانی کا قلع قمع کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 25جولائی ملک کے مستقبل کے لیے نہایت اہم ترین دن ثابت ہوگا۔اور عوام کو پی ٹی آئی کو بر سر اقتدار لانے کے لیے 25جولائی کو کثیر تعداد میں باہر نکلنا ہوگا۔پی ٹی آئی چیرمین نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو جو1970میں ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کا سنہرا موقع ملا تھا لیکن وہ چوک گئے اور وہ موقع گنوا دیا۔

انہوں نے کہا کہ بھٹو نے رو ٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگایا لیکن عوام کے لیے زندگی کی ان بنیادی اشیاءکی فراہمی یقینی بنانے میں ناکام ہو گئے۔ انوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی( پی پی پی) کے شریک چیرمین بلاول بھٹو زرداری اورپاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این)کی مریم نواز عوام کے مسائل نہیں سمجھتے۔انہون نے مزید کہا کہ نواز شریف میرٹ کی بنیاد پر وزیر اعظم نہیں بن سکتے ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pti to cut taxes after coming to power imran in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply