سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کے ساتھ کوئی سیٹ سمجھوتہ خارج از امکان قرار دیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے باغی اور سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو اپنی پارٹی میں شامل کرنے کو خارج ازامکان قراردیا۔

ڈان نیوزسے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سکریٹری اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی پارٹی کے نائب صدر غلام سرور خان کو ان چار میں سے تین حلقوں میں جہاں سے چودھری نثار لڑ رہے ہیں پی ٹی آئی امیدواربنایاہے۔

فواد چودھری نے نثار کے ساتھ کسی سیٹ پر سمجھوتے کو بھی خارج ازمکان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نثار کبھی بھی پی ٹی آئی کا حصہ نہیں رہے اور وہ پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ ایک آزادامیدوار کے طور پر انتخاب لڑیں گے۔

پی ٹی آئی چیرمین عمران خان نے ماضی میں نثار کو کئی بارپی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی تھی لیکن انہون نے نہ تو کبھی اسے قبول کیا اور نہ ہی اس پیشکش کا کوئی جواب دیا۔

جب غلام سرورسے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان سے پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ اگر نثار کو پی ٹی آئی نے ٹکٹ دیا تو وہ الیکشن کی دوڑ سے باہر ہوجائیں گے،وگرنہ بصورت دیگر وہ ہر اس انتخابی حلقہ میں کاغذات نامزدگی داخل کریں گے جہاں نثار داخل کریں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pti rules out possibility of seat adjustment with chaudhry nisar in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply