پاکستان تحریک انصاف نے پشاور حلقہ کا ضمنی انتخاب جیت لیا

پشاور: پشاور کے حلقہ این اے 4 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ارباب عامر ایوب 45 ہزار734 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔عوامی نیشنل پارٹی کے خوش دل خان 24 ہزار 874 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اورپاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کے امیدوار ناصر خان موسیٰ زئی 24 ہزار 790 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
ووٹوں کا تناسب بتا رہا ہے کہ اگر عوامی نیشنل پارٹی نے پی ایم ایل این سے انتخابی سمجھوتہ کیا ہوتا توپی ٹی آئی اس سیٹ سے، جو اسی کے امیدوار گلزار خان کے انتقال کر جانے کے باعث خالی ہوئی تھی، محروم ہو سکتی تھی۔ گلزار خان 2013کے عام انتخابات میں اسی حلقہ سے کامیاب ہوئے تھے۔
انہیں 55134ووٹ ملے تھے۔جبکہ پی ایم ایل این کے امیدوار کو جسے جمیعت علماءاسلام فضل کی حمایت حاصل تھی 12519ووٹ ہی ملے تھے ۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی کامیابی پر ارباب عامر ایوب کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ فتح مخالف قوتوں کے اتحاد کے خلاف تھی۔اس الیکشن میں133960ووٹ ڈالے گئے جن میں سے 2662مسترد کر دیے گئے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pti retains na seat in peshawar by election with 45734 votes in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply