احتساب بیورو کی چیرمین شپ کے لیے پی ٹی آئی نے حکومت اور پی پی پی کے پیش کردہ ناموں کو مسترد کر دیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے قومی احتساب بیورو کے آئندہ چیرمین کے تقرر کے لیے حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کی طرف سے پیش کیے گئے ناموں کو مسترد کر دیا ہے۔
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ حکومت اور پیپلز پارٹی کی طرف سے پیش کیے جانے والے ناموں میں ہمارا کوئی کردار نہیں۔ انہوں نے کہا: اس اہم عہدے کے لیے مجوزہ ناموں کا انتخاب کرتے ہوئے ہماری رائے نہیں لی گئی جبکہ میں قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کا نمائندہ ہوں اور ایوان میں اپنی پارٹی کی جانب سے پارلیمانی رہنما ہوں۔
انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا: پیپلز پارٹی اور حکومت کے مابین مک مکا کی سیاست چل رہی ہے، ہم نیب کے چیئرمین کی تقرری کے معاملے میں کسی مک مکا کا حصہ نہیں بنیں گے۔ انہوں نے نیب چیئرمین تقرری کے معاملے پر تنقید کرتے ہوئے کہا: نا اہل وزیر اعظم سے لندن جا کر ملاقات کرنے والے افراد کا نام بھی مجوزہ ناموں میں شامل کیا گیا ہے لہذا ہم ایسے تمام افراد کو مسترد کرتے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pti rejects govt ppp nominees for nab chairman in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply