پاکستان تحریک انصاف نے جنرل راحیل کو سعودی قیادت والے فوجی اتحاد کی سربراہی کی اجازت دینے کی مخالفت کی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے سابق فوجی سربراہ جنرل (ریٹائرڈ ) راحیل شریف کو سعودی عرب کی قیادت والے 39 مسلم ملکوں کے فوجی اتحاد کا سپہ سالار بننے کی اجازت دینے کے حکومت کے فیصلہ کی مخالفت کی۔واضح رہے کہ ابھی یہ اتحاد تشکیل نہیں پایا ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے ڈان نیوز کو بتایا کہ پارٹیاس فیصلہ کی شدت سے مخالفت کرتی ہے اور جلد ہی اس معاملہ کو پارلیمنٹ مٰن اٹھائے گی۔
انہوںنے کہا کہ پارٹی چیرمین عمران خان نے پارٹی کے تین ممبران پارلیمنٹ شاہ محمود قریشی، شیریں مزاری اور شفیق محمود کو اس ضمن میں پارلیمنٹ میں تحریک مراعات اور توجہ دلاؤ نوٹس کے لیے حکمت عملی وضع کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے ۔تاکہ اس معاملہ پر قومی اسمبلی میں ہمہ پہلو بحث ہو سکے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pti opposes noc for raheel to head saudi led military alliance in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply