عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے18جعلی بینک کھاتے بے نقاب

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اپنی جو رپورٹ دی ہے اس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پورے ملک میں کم از کم18 ایسے بینک کھاتے ہیں جن کا پارٹی خفیہ طریقہ سے استعمال کر رہی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام شڈولڈ بینکوں سے اطلاعات جمع کر کے جو رپورٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو دی اس میںکہا گیا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کے 26بینکوںمیں کھاتے ہیں جن میں سے اس نے الیکشن کمیشن کے سامنے8ڈکلئیر کیے ہیں۔باقی18کھاتے جعلی اور غیر قانونی کھاتوںکے زمرے میں آتے ہیں۔ کیونکہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پارٹی کی سالانہ آڈٹ رپورٹ میں ان بینک کھاتوں کا کوئی ذکر نہیں کیا تھا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن کو جو رپورٹیں پیش کیگئی ہیں ان میں پی ٹی آئی چیرمین کے طور پر عمران خانکا تصدیق نامہ بھی ہے۔اس سے یہ خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ یہ غیر قانونی کھاتے اور گردش زر وزیر اعظم عمران خان اور عمران اسماعیل و کئی اہم حکومتی عہدوںپر فائز حضرات کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں ۔ذرائع کے طابق ان خفیہ کھاتوں میں دو کراچی میں،اور پشاور اور کوئٹہ میں ایک ایک بینک کھاتہ ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pti operating 18 undeclared bank accounts sbp report in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment