پی ٹی آئی نے بلوچستان کے قاسم سوری کو ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزدکیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بلوچستان کے ممبر قومی اسمبلی قاسم سوری کو قومی اسمبلی کو نائب اسپیکر کے عہدے کے پارٹی کا امیدوار نامزد کیا ہے۔

اس کا اعلان قومی اسمبلی کے اسپیکر کے طور پر نامزد کیے گئے پی ٹی آئی امیدوار اسد قیصر نے کیا۔قیصر نے کہا کہ قاسم سور ی قومی اسمبلی میںبلوچستان کی نمائندگی کرتے ہیں اور پی ٹی آئی کے رکن ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ایوان کی یومیہ کارروائی بحسن و خوبی چلنا یقینی بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور اس ضمن میں انہوں نے حزب اختلاف کی جماعتوں سے رابطہ کرنا شروع کر دیا ہے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے سوری نے کہا کہ وہ پارٹی کے شکر گذار ہیں کہ اس نے انہیں اس عہدے کے لائق سمجھا اور انہیں موقع دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں یہ عہدہ ملنےسے بلوچیوں میں جو احساس محرومی ہے اسے دور کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے ان پر اعتماد کیا اور ہم قومی اسمبلی کی کارروائی دوستانہ ماحول میں چلانے کی کوشش کریں گے۔

قبل ازیں قومی اسمبلی کے رخصت پذیر اسپیکر ایاز صادق نے 342رکنی اسمبلی کے منتخب اراکین کو حلف دلایا۔ وزیر اعظم منتظر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیرمین عمران خان اور دیگر ممتاز رہنماؤں بشمول پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کے صدر شہباز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بھی حلف برداری ہوئی ۔

اس کے بعد حروف تہجی کے اعتبا رسے ممبران نے رول آف ممبرز پر دستخط کرنا شروع کیے۔ حلف برداری کے بعد اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 15اگست تک ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pti nominates balochistan mna qasim suri for deputy speaker post in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply