پی ٹی آئی نے اسمبلی کے اسپیکر کے لئے اسد قیصر کو اور چودھری سرور کو پنجاب کا گورنر نامزد کیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسد قیصر کو قومی اسمبلی کے اسپیکر کے عہدے کے لیے پارٹی کا امیدوار نامزد کیا ہے۔ پنجا ب کے گورنر کے لیے بھی پارٹی نے سنیٹر چودھری محمد سرور کے نام کا اعلان کیا ہے۔

خیبر پختون خوا کے صوابی ضلع سے تعلق رکھنے والے اسد قیصر سیاست میں داخل ہونے سے پہلے ماہر تعلیم تھے۔انہوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرکے اپنا سیاسی سفر شروع کیا لیکن جب عمران خان نے 1996میں اپنی پارٹی تشکیل دی تو اس میں شمولیت اختیار کر لی۔قیصر پارٹی کے لیے سنجیدگی سے کام کرتے رہے اور 2008میں پارٹی کے صوبائی صدر بنا دیے گئے۔2013میں پہلی بار خیبر پختون خوا اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔

اس وقت وہ خیبر پختون خو ا کی وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں بھی تھے لیکن پرویز خٹک کو وزیر اعلیٰ بنا دیاگیا۔اس کے بعد قیصر صوبائی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے اور خیبر پختون خوا میں پی ٹی آئی کی حکومت رہنے تک اس عہدے پر فائز رہے۔

سنیٹر چودھری سرور برٹش پارلیمنٹ کے ایک سابق ممبر ہیں۔ وہ سمندر پار اپنی سیاسی زندگی کو خیر باد کہہ کر اپنے پیدائشی وطن میں سیاسی زندگی شروع کرنے پاکستان واپس آگئے۔سرور 70کے عشرے میں اسکاٹ لینڈ منتقل ہو گئے تھے۔اور کامیاب تجارتی زندگی کے بعد مقامی سیاست میں حصہ لینا شروع کر دیا ۔

اور1977میں گلسگو گووان سے ممبر پارلیمنٹ منتخب ہو گئے۔2013میں برطانیہ میں سیاسی زندگی کو خیر باد کہہ کر پاکستان آئے پاکستان مسلم لیگ نوازمیں شمولیت اختیا ر رک کے پنجاب کے گورنرن بن گئے۔لیکن اپنی ہی پارٹی کی حکومت سے ٹکراو¿ کے بعد مسلم لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیا ر کر لی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pti nominates asad qaiser for na speaker ch sarwar for punjab governor in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment