پی ٹی آئی رکن اسمبلی سورن سنگھ کا قتل سیاسی عداوت کا شاخسانہ:خیبر پختون خوا پولس کا دعویٰ

مینگورا:مالاکنڈ پولس نے پیر کے روز دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے ممبر صوبائی اسمبلی سورن سنگھ کا سیاسی دشمنی میں قتل ہوا ہے اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا یہ دعویٰ یکسر غلط ہے کہ اس نے انہیں ہلاک کیا ہے۔مالاکنڈ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آزاد خان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سورن سنگھ کے قتل کے پس پشت پی ٹی آئی کے ایک دیگر اقلیتی لیڈر بلدیو کمار کا ہاتھ کارفرما ہے کیونکہ بلدیو کمار سنگھ کے بجائے خود الیکشن میں کھڑا ہونا چاہتے تھے لیکن ایسا نہ ہو سکا اور ٹکٹ سورن سنگھ کو ملا ۔ ٹکٹ نہ ملنےکے باعثبلدیو انتقام کی آگ میں جھلس رہے تھے اور اسے بجھانے کے لیے انہوں نے سورن سنگھ کو قتل کرا دیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پولس نے اس معاملہ میں بلدیو کمار سمیت 6افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف معاملات درج کر لیے۔انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ اس قتل سے اقلیتی فرقہ میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے اس لیے گرفتار شدگان کے خلاف کیس میں دہشت گردی کے حوالے سے بھی دفعات لگائی گئی ہیں۔سورن سنگھ کو سیکورٹی بہم پنچائے جانے کے حوالے سے استفسار کیے جانے پر ڈی آئی جی نے کہا کہ انہوںنے بونیر میں اپنے ساتھ سیکورٹی گارڈز رکھنے سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا تھا کہ وہ اپنے آبائی شہر میں محفوظ ہیں۔پولس بلدیو کمار کو سوات کے باری کوٹ سے گرفتار کر کے تفتیش کے لے کسی نامعلوم مقام پر لے گئی۔واضح رہے کہ سورن سنگھ کو، جو خیبر پختون خوا کے وزیر اعلیٰ کے خصوصی معاون برائے اقلیتی امور اور ممبر اسمبلی تھے،جمعہ کو بونیر ضلع میں قاتلانہ حملہ میںہلاک ہو گئے تھے۔ ٹی ٹی پی نے ان کے قتل کی ذمہ داری لی تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: pti mpa killed over political rivalry ttp claim false kp police in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply