پاکستان تحریک انصاف نے اب وزیر داخلہ کو نااہل قرار دلوانے کی کارروائی شروع کر دی

اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف کو نااہل قرار دلوانے میں کامیاب حاصل کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اب اپنی توجہ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے ایک اور سینیئر لیڈر اور وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اور وزیر داخلہ احسن اقبال پر مرکوز کر دی ہے۔احسن اقبال کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ خود پی ٹی آئی چیرمین عمران خان نے اسلام آباد میں ایک میٹنگ کے دوران لیا تھا۔پی ٹی آئی کے سکریٹری اطلاعات و نشریا ت فواد چودھری نے ڈان اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر اقبال خود ہی اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ ان کے پاس اقامہ تھا جس کے بارے میں انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بعد میں وہ اقامہ منسوخ کردیا گیا تھا۔ مزید بر آںاقبال نے دعویٰ کیا کہ اقامروزگار کے حصول کے حوالے سے نہیںتھا۔تاہم اقامہ صرف ملازمتوںکے لیے جاری کیا جاتا ہے۔ اس لیے ہ نے فیصلہ کیا ہے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اقامہ کو چیلنج کیاجائے گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pti moves to get ahsan iqbal disqualified in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags:

Leave a Reply