پاکستان تحریک انصاف کی خاتون ممبر پارلیمنٹ پارٹی سے مستعفی

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی رکن محترمہ عائشہ گلالائی نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑ دی۔ان کا پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے انتخاب سے چند گھنٹے قبل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں خواتین سے بدسلوکی نے انہیں پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے پارٹی قیادت کو اپنی پریشانیوں سے آگاہ کیا تھا لیکن اس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔جس نے انہیں یہ فیصلہ لینے پر مجبور کر دیا۔انہوں نے کہا پارٹی میں خواتین کارکنوںکی وئی عزت و وقعت نہیں ہے اور کوئی قابل احترام خاتون کارکن پار ٹی میں نہیں رہ سکتی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ پارٹی لیڈران جس قسم کا کلچر پیدا کرنے اور اسے فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں و ہ پختون تہذیبی و ثقافتی اقدار سے میل نہیں کھاتا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pti mna ayesha gulalai quits party citing ill treatment of women in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply