پاکستان تحریک انصاف کے سنیٹر اور وفاقی وزیر سواتی نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد: اسلام آباد کے انسپکٹرجنرل پولس کے تبادلہ کے معاملہ کی تحقیقات کرائے جانے کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن اور وفاقی وزیر سائنس و تکنالوجی اعظم سواتی نے جمعرات کو عمران کابینہ سے استعفیٰ دے دیا۔

سواتی نے کہا کہ انہوں نے اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے انا استعفیٰ نامہ وزیر اعظم کو بھیج دیا ہے اور کہا ہے کہ ان حالات میں وہ اپنی ذمہ داریاں انجام نہیں دے سکتے۔اب میں کسی اکٹیار یا وزارت کے بغیر اپنا دفاع کر وں گا۔

واضح ہو کہ سپریم کورٹ نے بدھ کے روز اسلام آباد کے پولس سربراہ کے تبادلہ کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہاتھا سواتی پر دفعہ 62(1) (ایف)کے تحت ،جو سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور جہاں گیر ترین کو نااہل قرار دینے کا باعث بنی تھی،مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔

سابق انسپکٹر جنرل کا تبادلہ اس وقت کیا گیاتھا جب سواتی کے بیٹے نے جھونپڑ پٹی میں رہنے والے ایک کنبہ کے خلاف شکایت درج کرائی کہ اس نے ان کی پشتینی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔دو خواتین سمیت پانچ افراد کو زمین پر قبضہ اور سواتی کے محافظوں کے ساتھ مارپیٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ سواتی نے جب اس ضمن میں آئی جی اسلام آباد کو فون کیا تو ان کی جانب سے کوئی جواب نہ ملنے پر آئی جی کا تبادلہ کر دیا گیا تھا۔

پولس کے مطابق وزیر سواتی اور گرفتار افراد کے کنبہ کے درمیان افہام و تفہیم کے بعدانہیں ایک روز حوالات میں رکھ کر چھوڑ دیا گیاتھا۔چیف جسٹس نے کہا کہ اس ارب پتی شخص نے ان لوگوں پر مقدمہ کیا ہے جن کے پاس دو وقت کے کھانے کے بھی پیسے نہیں ہیں۔ جب انہیں سزا ملے گی تو خود سمجھ جائیں گے۔اس کے بعد چیف جسٹس نے دو وکیلوں کو عدالت کی معاونت کے لیے مقرر کرکے کیس کی سماعت 24دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pti minister azam swati resigns to uphold moral authority in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment