ٹی وی اینکر سے بدسلوکی کرنے پر پی ٹی آئی لیڈروں کے پریس کلبوں میں داخلے پر پابندی عائد

اسلام آباد: میڈیا کے ایک ٹاک شو کے دوران پاکستان تحریک انصاف سندھ کے لیڈر مسروقر علی سیال کی معروف صحافی اور کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران کے ساتھ بدسلوکی پر کراچی اور لاہور کے پریس کلبوں نے پاکستان تحریک انصاف کے ،لیڈروں کے داخلے پر عارضی پابندی لگا دی۔

سیال نے دوران گفتگور امتیاز خان نے بڑے تضحیک آمیز اندا میں کہا کہ ”کرسی سے کھڑا ہو بے! تجھے ابھی بتاتا ہوں او ریہ کہہ کر فاران کو تھپڑ مارا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایاتھا۔

کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی نے ایک ہنگامی اجلاس طلب کر کے اس وقعہ کی پرزور مذمت کی اور اراکین پریس کلب نے پی ٹی آئی رہنما کے اس تشدد آمیز رویہ کے خلاف احتجاج میں سیاہ پٹیاں باندھیں۔

دوسری جانب صحافی سے بدسلوکی پر تحریکِ انصاف نے اپنے رہنما کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مسرور علی سیال کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں اظہار وجوہ نوٹس جاری کر دیا ۔

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف کے صوبائی رہنما کی جانب سے صحافی کو تھپڑ مارنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافی کو تھپڑ مارنے کے واقعے سے ہمارے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pti leaders barred from press clubs in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.