پی ٹی آئی حکومت دو سال بھی نہیں چل سکے گی: پی ایم ایل این رہنما جاوید ہاشمی کا دعویٰ

ملتان: پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) رہنما جاوید ہاشمی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے داخلی اختلفات حکومت کو اپنی مدت پوری نہیں کرنے دیںگے۔

ہاشمی نے ملتان میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت 25جولائی کے انتخابات میں عوام کے ذریعہ حکومت کرنے کے لیے دیے گئے5میں سے صرف دو سال تک ہی حکومت چلا سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ دیکھنے والی بات یہ ہے کہ حکمراں پی ٹی آئی میں پانچ مختلف طبقات ہیں ۔اور یہ اندرونی پھوٹ ہی پی پی 217سے سلمان نعیم کی نااہلی کا باعث بنی ہے۔یکم اکتوبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے ایک آزاد امیدوار محمد سلمان نعیم کو نااہل قرار دے دیا تھا۔

یہ فیصلہ پی ٹی آئی کے ایک مقامی رہنما کی داخل کردہ اس عرضی پر دیا گیا تھاجس میں یہ بات اجا گر کی گئی تھی کہ سلمان کم عمر ہیں اس لیے وہ انہیں نااہل قرار دیا جائے۔جاوید نے مزید کہا کہ 2014کے دھرنے کے دوران انہوں نے جو کچھ کہا تھا وہ اب تک بالکل درست ثابت ہوتا رہا ہے۔

انہوں نے نعیم سے کہا کہ وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان سے اپیل کرنے کے اپنے حق کا استعمال کرے۔جاوید نے مزیدکہا کہ حکمراں جماعت کے بنیادی اراکین ہی گروہ بندی کے باعث ایک دوسرے کے دشمن بنے ہوئے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pti govt wont last more than two years claims javed hashmi in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply