پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم کو نااہل قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو وزار عظمیٰ کے عہدے اور ساتھ ہی قومی اسمبلی کی رکنیت کے لیے نااہل قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ میں عذر داری داخل کر دی۔
یہ عذر داری جس کی ایک نقل ڈان ڈاٹ کوم کو دستیاب ہے، پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے پارٹی چیرمین عمران خان کی جانب سے داخل کی ہے۔اس میں 10کو مدعا علیہہ بنایا گیا ہے ۔ جن میں نواز شریف، ان کی بیٹی، بیٹے اور حکومتی ادارے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ ہم نے پریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ وہ پارٹی کی جانب سے داخل کی گئی تمام دسرتاویزات ، معروضات اور شہادتوں کا مطالعہ کرے اور پوری قوم کے ساتھ انصاف کرے۔
نعیم الحق نے کہا کہ انکی پارٹی نے جو شہادتیں عدالت کے روبرو پیش کی ہیں ان کی بنیاد پر وزیر اعظم نواز شریف وزیر اعظم کے عہدے پر برقرار رہنے کے لائق نہیں ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pti files petition with supreme court seeking pms disqualification in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply