پی ٹی آئی نے قومی احتساب بیورو کے نئے چیرمین جسٹس جاوید کا تقر ر مشروط طور پر تسلیم کر لیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے قومی احتساب بیورو کے سربراہ کے طور پر ریٹائرڈ جج جاوید اقبال کے تقرر کو مشروط طور پر تسلیم کر لیا۔ عمران خان کی پارٹی کے اس فیصلہ نے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اس فیصلہ کو صرف قومی احتساب بیورو کے نئے چیرمین کی کارکردگی ہی حق بجانب قرار د ے گی ۔
پارٹی کے سینٹرل میڈیا ڈپارٹمنٹ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے بیوروکے نئے چیئرمین کے طور پر جسٹس اقبال کے تقرر پر ہمہ پہلو تبادلہ خیال کیا۔پاکستانی انگریزی اخبار ڈان کے مطابق، پارٹی کے صدر عمران خان نے سینئر رہنماؤں سے میٹنگ کی اور اس کی صدارت بھی کی۔ اس سے قبل پارٹی قیادت نے جسٹس اقبال کی اہلیت پرسوال اٹھایا تھا ۔
حالانکہ اس سے قبل گزشتہ اتوار کو نیشنل اسمبلی میں اپوزیشن کے رہنما خورشید شاہ نے کہا تھا کہ بیورو کے چیئرمین کے طور پر جسٹس جاویداقبال کی تقرری کے لئے اتفاق رائے بنی تھی۔ حکومت نے جسٹس اقبال کی تقرری کے لئے نوٹیفکیشن بھی جاری کردی ہے۔تقرری کا نوٹیفکیشن قانون و انصاف کی وزارت کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ جسٹس اقبال 2011 تک سپریم کورٹ کے جج رہ چکے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pti conditionally accepts new nab chief in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: , , ,

Leave a Reply