جماعت اسلامی کو پی ٹی آئی پر شک ہے تو وہ خیبر پختون خوا حکومت سے علیحدگی کیوں اختیار نہیں کر لیتی:فواد چودھری

اسلام آباد: گذشتہ ماہ سینیٹ چیرمین کے انتخاب کے حوالے سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے ریمارکس سے ناراض پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا کہ اگر جماعت اسلامی کو یہ گمان ہے کہ سینیٹ کے انتخابات میں پی ٹی آئی کا منفی کردار رہا ہے تو بہتر ہوگا کہ وہ خیبر پختون خوا میں مخلوط حکومت سے علیحدگی اختیار کر لے۔ پی ٹی آئی کے سکریٹری اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے جماعت اسلامی کے امیر کے اس بیان پر، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اوپر سے ملے احکام کے تحت سنیٹ چیرمین شپ کے لیے صادق سنجرانی کوووٹ دیا تھا، ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں حیرت ہے کہ جماعت اسلامی نے اب تک پی ٹی آئی قیادت والی خیبر پختون خوا حکومت سے علیحدگی کیوں اختیار نہیں کر لی۔دوسری جانب جماعت اسلامی نے کہا دونوں پارٹیاںگذشتہ پانچ سال سے خیبر پختون کی حکومت میں شامل ہیں اور پارٹی پی ٹی آئی کے سکریٹری نشرو اشاعت کے جذباتی ردعمل کے ردعمل میں اتنی طویل رفاقت کو نہیں توڑ سکتی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pti challenges jamaat to quit kp coalition govt in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply