پی ٹی آئی امیدوار بم دھماکے میں ہلاک،جمیعت علمائے اسلام فضل کا امیدوار بال بال بچا

اسلام آباد: پاکستان میں قومی و اسمبلی انتخابات سے قبل امیدواروں کو ہلاک اور ان پر قاتلانہ حملہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ وارداتوں میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ایک امیدوار بم دھماکہ میں ہلاک ہو گیا جبکہ جمیعت علمائے اسلام فضل گروپ کا یک لیڈر قاتلانہ حملہ میں بال بال بچ گیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان سے موصول اطلاع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پی ٹی آئی کے امیدوار سردار اکرام اللہ گنڈا پور کی گاڑی کو نشانہ بنا کر کیے گئے بم دھماکے میں گنڈا پور ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے۔

اکرام اللہ کو ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کی موت ہو گئی ۔دیگر دو زخمی اکرام اللہ کے ذاتی محافظ تن اور ڈرائیور ہیں۔ سردار اکرام اللہ خیبر پختون خوا کے سابق وزیر زراعت کلاچی کے پی کے 99-سے امیدوار ہیں۔اکرام اللہ کے بھائی اسرار اللہ گنڈا پور2013کے انتخابات میں کلاچی میں ہی ایک خود کش دھماکہ میں مارے جا چکے ہیں۔

اتوار کے رروز ہی انتخابی تشدد کی ایک واردات میں ،جو بنوں میںہوئی، جمیعت عملائے اسلام فضل کے امیدوار اکرم خان درانی کیگاڑی کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی گئی لیکن درانی بال بال بچ گئے۔

نامعلوم بندوق برداروں نے درانی کےقافلہ پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ بسیاخیل میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرنے جا رہے تھے۔درانی متحدہ مجلس عمل کے ٹکٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے خلاف این اے 35-(بنوں) سے ا لیکشن لڑ رہے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pti candidate ikramullah gandapur injuredshots fired at jui f leader akram durranis vehicle in bannu in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment