قومی و صوبائی سطح پر مخلوط حکومت سازی کے لیے پی ٹی آئی اور بی این پی ایم میں مذاکرات جاری

کوئٹہ: قومی و صوبائی سطح پر ممکنہ اتحاد کے لیے تبادلہ خیال کا عمل جاری رکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک وفد نے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ(بی این پی ایم) کے سربراہ سے ملاقات کی۔

پی ٹی آئی کے وفد نے ، جس کی قیادت پارٹی کے بلوچستان یونٹ کے سربراہ یار محمد رند اور نعیم الحق کر رہے تھے،بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان منیگل سے جمعرات کے روز بلوچستان ہاؤس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں پارٹیاں مذاکرات جاری رکھنے پر متفق رہیں اور رند نے پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی جانب سے ایک پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔

جمعرات کی اس ملاقات کے بعدمینگل کی وفاقی و صوبائی حکومتیں تشکیل دینے کے حوالے سے معاملات پر تبادلہ خیال کر نے کے لیے جمعرات کو پی ٹی آئی سربراہ عمران خان سے ملاقات طے ہے۔مینگل نے پی ٹی آئی کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ان کی پارٹی بلوچستان کو لاحق مسائل دور کرنے پر زور دے رہی ہے۔

انہون نے کہا کہ کئی کلیدی معاملات کا حل پائے بغیر ہم پیش رفت نہیں کر سکتے۔ ابھی تک کسی حکومت نے بھی ہمارے مطالبات پر کان نہیں دھرا۔مینگل کے ہمراہ نوابزادہ لشکر رائسانی ، ایڈوکیٹ ساجد ترین اور پارٹی کی کمیٹی کے دیگر اراکین تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pti bnp m delegations meet in islamabad to discuss possible alliance in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply