پاکستان مسلم لیگ نواز پی ٹی آئی حکومت کے خلاف جنگ پر اتر آئی ہے:وزیر اعظم کے خصوصی معاون کا بیان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ عمران خان کی عرضی پر سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی نااہلی کا انتقام لینے کے لیے پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این)پاکستان تحریک انصاف کے خلاف جنگ پر اتر آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل این قیادت قومی اسمبلی کے اسپیکر کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے ۔

مسٹر نعیم الحق نے کہا کہ حزب اختلاف کے قائد میاں محمد شہباز شریف کے پراڈکشن آرڈر اب اسی وقت جاری ہوں گے جب ایوان کو خوشگوار ماحول میں چلنے دینے اور ملک کے عوام کے بہتر ین مفادات میں قانون سازی کرنے دینے کے لیے ضابطہ اخلاق پر دستخط کردیں گے۔

وزیر اعظم کے خصوصی معاون نے پی ٹی آئی اور پی ایم ایل کیو کے درمیان تعلقات میں تلخی کی خبروں کے پس منظر میں پاکستان مسلم لیگ (قائد) (پی ایم ایل کیو) کے صدر چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ایک ملاقات کے بعد پی ایم ایل کیو کے صدر کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی اسے پسند نہیں کرتا کہ شہباز شریف قومی اسمبلی میں آئیں اور حکومت اور انفرادی طور پر کچھ لوگوں کو گالیاں دیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pti attaches strings to shahbazs next production order in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.