پی ٹی آئی نے وزیر اعظم نصیر الملک سے خیبر پختون خوا کا گورنر بدلنے کا مطالبہ کیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے،جس نے پہلے اعلیٰ بیوروکریٹس اور کئی اداروں کے سربراہوں کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا اب وزیر اعظم ریٹائرڈ جسٹس نصیر الملک سے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا کے گورنراقبال ظفر جھگڑا کو بدلا جائے کیونکہ وہ صوبہ کے سیاسی معاملات میں مداخلت کررہے ہیں۔

دریں اثنا پی ٹی آئی قیادت نے پنجاب اور خیبر پختون خوا میں متنازعہ افراد کو ٹکٹ دینے کے خلاف پارٹی کارکنوں کی جانب سے کی گئی شکایات ور باقی حلقوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دینے پر پر غور کرنا شروع کر دیا۔

پی ٹی آئی کے سکریٹری اطلاعات فواد چودھرینے دعویٰ کیا کہ کچھ حلقوں میں ٹکٹ تقسیم کرنے کے پارلیمانی بورڈ کے فیصلوں کے خلاف داخل کی گئی عرضیوں پر پارٹی پہلے ہی غور کرچکی ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ پارٹی نے کچھ حلقوں مین امیدوار بدلے ہیں۔تاہم انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کل(جمعرات ) کو کرے گی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pti ask caretaker pm to change kp governor in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply