پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد دھرنے کی نئی تاریخ 2نومبر مقرر کی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے زبردست موضوع بحث بنے رہنے والے اسلام آباد دھرنے کے لیے نئی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہاب یہ دھرنا 2نومبر کو دیا جائے گا۔
پارٹی کے سینیئر لیڈران نے دھرنے کی نئی تاریخ کا فیصلہ کرنے کے لیے آج قومی دارالخلافہ میں اجلاس کیا ۔اس سے قبل اسلام آباد کے مجوزہ محاصرہ کے لیے 30اکتوبر تاریخ طے تھی۔
اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پارٹی سربراہ عمران خان نے کہا کہ ان کی پارٹی یہ احتجاج کیوں کر رہی ہے؟ اس لیے کر رہی ہے کیونکہ ایک وزیر اعظم کو بدعنوانی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ۔
ہم کیا چاہتے ہیں؟ استعفیٰ یا تحقیقات ۔ نواز شریف کو بھی آئس لینڈ کے وزیر اعظم کی طرح ، جن کا نام پنامہ دستاویزات افشا میں آیا تھا،جوابدہ بنایا جانا چاہئے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pti announces november 2 as new date for islamabad protest in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply