عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف پارٹی سند یافتہ چوروں کی پارٹی ہے: مسلم لیگ

اسلام آباد: حکمراں پاکستان مسلم لیگ نواز کے لیڈر دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف پارٹی(پی ٹی آئی) سند یافتہ چوروں کی پارٹی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی نے پی ٹی آئی کو بے نقاب کرنے کا تہیہ کر لیا ہے اور وہ عمران خان کو عدالت تک لے جائے گی۔
انہوں نے خیبر پختون خوا صوبہ میں پی ٹی آئی کی حکمرانی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جو جو کرپشن کے قلع قمع کا دعویٰ کر ہے ہیں انہوں نے اسکے بجائے احتسابی کمیشن کو ہی بند کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان متواتر یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ احتساب کے لیے تیار ہیں لیکن ہم انہیں بے نقاب کریں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pti a party of certified thieves daniyal in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply