پاکستان سوپر لیگ فائنل کے ٹکٹ خریدنے پورے پنجاب سے کرکٹ شوقین لاہور میں،مگر مایوسی ہاتھ آئی

لاہور: یہاں 5مارچ کو ہونے والے پاکستان سوپر لیگ کے فائنل کے لیے بدھ کو ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوتے ہی دیکھتے ہی دیکھتے 4000روپے تک کی مالیت والے تمام ٹکٹ فروخت ہو گئے اور متعدد کر کٹ شوقینوں کو، جو سستے داموں والے ٹکٹ خریدنے بینکوں کے کھلنے کے اوقات سے 12گھنٹے پہلے مختلف شہروں اور دیہات سے لاہور آکر بینکوں کے باہرقطار میں لگ گئے تھے، بڑی مایوسی کے عالم میں پایا گیا۔
ان میں سے اکثر کا یہ کہنا تھا کہ کسی بینک میں 500اور 4000روپے والے ٹکٹ دستیاب نہیں ہیں اور صرف8000اور12000روپے کے ٹکٹ ہیں ۔اور اتنے مہنگے ٹکٹ خریدنے کی ہماری حیثیت نہیں ہے۔ایک بینک افسر نے استفسارکیے جانے پر بتایا کہ بینک میں 500روپے والے صرف10ٹکٹ ہی آئے تھے۔
صبح سات بجے سے ایک بینک کے باہر قطارمیں کھڑے ایک کرٹ شوقین نے بتایا کہ 500روپے کے ٹکٹ فروخت ہوجانے کے بعد قطار میں لگے لوگوںسے کہا گیا کہ وہ چاہیں تو4000روپے والی ٹکٹوں کے لیے لائن میں لگے رہ سکتے ہیں لیکن وہ ٹکٹ بھی جلد ہی فروخت ہو گئے۔ اور8000اور 12000روپے والے ٹکٹوں کو خریدنے کی ہماری استطاعت نہیں ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Psl final tickets selling out desperate cricket fans throng banks in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply