فیصل آباد میں جعلی انکاؤنٹر میں دو نوجوانوں کی ہلاکت کے خلاف وسیع پیمانے پر پولس مخالف مظاہرے

اسلام آباد: پاکستان مین ٹارگٹ کلنگ نے اب دوسری شکل اختیار کر لی ہے اور اب اس کام کو پولس انجام دے رہی ہے۔سی حوالے سے فیصل آباد سے موصول خبر کے مطابق فیصل آباد میں پولس نے دو نوجوانوں کو گولی مار رک ہلاک کر دیا اور انہیں دہشت بتا کر انہیں مسلح تصادم میں مارے جانے کی شکل دے دی۔

اس جعلی انکاؤنٹر کے خلاف فیصل آباد کے شہری احتجاج میںسڑک پر اتر آئے اور پولس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔واقعہ یوں بتایا جاتا ہے کہ جن عثمان اور ارسلان نام کے جن دو لڑکوں کو پولس نے گولی مار کر ہلاک کیا وہ ملت ٹاؤن کے رہائشی تھے اور ذہین طلبا تھے۔ ان دونوں نے حال ہی میں اپنی ثانوی تعلیم مکمل کی تھی۔

عثمان ایک پولس کانسٹبل منور کا بیٹا تھا اور اس نے میٹرک کے امتحان میں1050میں سے960نمبرحاصل کر کے ٹاپ کیا تھا۔دونوںلڑکوں کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا اور دونوں کا ماضی بے داغ تھا۔پولس نے ان دونوں پر اس وقت گولی چلائی جب وہ ڈنر کے لیے ایک ہوٹل جارہے تھے۔

لیکن پولس کا کہنا ہے کہ ان دونوں کو جب رکنے کا اشارہ کیا گیا تو رکے نہیں بلکہ پولس پر فائرنگ کر دی ۔پولس نے جوابی کارروائی کی ۔جس میں ارسلان کی کوقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ عثمان اسپتال مین زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Protests in faisalabad after two youth shot dead in police encounter in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply