پاکستانی وزارت خارجہ نے ہندوستان کے دعوے کو خارج کر دیا

اسلام آباد: پاکستانی وزارت خارجہ نے ہندوستان کے اس دعوے کو خارج کر دیا کہ ہندوستانی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو گوردوارہ پنجہ صاحب آنے سے روک دیا گیا۔

خارجہ ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ سکھ زائرین ہندوستان میں سکھوں سے بدسلوکی اور متنازعہ فلموں کی ریلیز کے خلاف احتجا ج کر رہے تھے۔ہندوستانی ہائی کمشنر کو سکھ زائرین کے بھڑکتے جذبات سے مطلع کیا گیا تھا جس پر خود ہائی کمشنر نے گوردوارہ آنے کا ارادہ منسوخ کر دیا تھا۔

خارجہ ترجمان کا یہ بیان پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر متعین ہپندوستان سید حیدر شاہ کی ہندوستانی وزارت خارجہ میں طلبی اور پاکستان پر یہ الزام لگانے کے، کہ اس کے ہائی کمشنر کو گوردواروپنجہ صاحب جانے دیا گیا اور نہ ہی وہاں سکھ زائرین سے ملاقات کرنے دی گئی ، کچھ ہی گھنٹے بعد آیا ہے۔

واضح ہو کہ 15اپریل کو سکھوں کی ایک بڑی تعداد نے ایک متنازعہ فلم کو، جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ اس سے سکھوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں، ریلیز کیے جانے کے خلاف حسن ابدال کے گوردوارہ پنجہ صاحب پر احتجاج کیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Protesting sikhs stop indian envoy from entering hassanabdal temple in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply