پارا چنار میں احتجاجی دھرنا بدستور جاری

پاراچنار (پاکستان): پاکستان کے پاراچنار شہر میں ہزاروں لوگوں نے آج مظاہرہ کرکے بہتر تحفظ اور سلامتی کا بندوبست کرنے کا مطالبہ کیا، جہاں گزشتہ ہفتہ ایک مارکیٹ میں ہونے والے دوہرے بم دھماکے میں 75 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔
پاراچنار میں ہونے والے دوہرے بم دھماکوں کے بعد سے ہی شہریوں نے دھرنا شروع کردیا تھا۔ مارکیٹ میں جب دھماکے ہوئے اس وقت کثیر تعداد میں لوگ رمضان کے آخری ایام ہونے کی وجہ سے خریداریوں میں مصروف تھے۔ ان بم دھماکوں کی ذمہ داری ایک پاکستانی جنگجو گروپ لشکر جھنگوی نے لی ہے۔
آج کے مظاہرے میں شامل لوگوں کی بھیڑ جو شہریوں کی سلامتی یقینی بنانے میں حکام کی ناکامی پر پہلے سے غصے میں تھی، پولس کی فائرنگ میں تین مظاہرین کی ہلاکت پر مزید مشتعل ہوگئی۔ حکام نے فی الحال تین مظاہرین کے مرنے کی تصدیق نہیں کی ہے، بلکہ صرف یہ کہا ہے کہ واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے۔
بم دھماکہ میں ہلاک شدگان کے لواحقین کے لئے وزیر اعظم نواز شریف نے دس لاکھ روپے اور زخمیوں کے پانچ لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے، لیکن مظاہرین اس کو یہ کہہ کر مسترد کردیا ہے کہ دوسری جگہوں میں حملوں کے متاثرین کو اس سے زیادہ معاوضہ دیا گیا ہے۔ سلامتی دستوں نے آج کے مظاہرے کی رپورٹنگ کے لئے صحافیوں کو علاقے میں داخل ہونے سے روک دیا۔
سابق سنیٹر علامہ عابد الحسینی نے بتایا کہ پارا چنار کے دھرنے میں آج 70 ہزار مظاہرین شریک ہوئے، جس میں شہریوں کی بہتر سلامتی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ۔ادھر پاکستان کی بّری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ پارا چنار کا دورہ کیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: protest against killings continues for 6th day in pakistan in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply