خیبر پختون خوا کے بٹگرام میں انتخابی دھنادلی کے خلاف دھرنا ،احتجاج جاری

اسلام آباد:خیبر پختون خوا کے بٹگرام ضلع میں ایک صوبائی اسمبلی حلقہ میں انتخابی دھاندلی کے خلاف دھرنا رات بھر بارش ہونے کے باوجود ہفتہ کو تیسرے روز میں داخل ہو گیا۔

کچہری چوک میں اصل خراخرم شاہراہ کی ناکہ بندی بھی جمعرات سے ہی جب سے کہ انتخابی دھاندلی کے خلاف گلی کوچوں میں مظاہرے شروع ہوئے جاری ہے۔

پاکستان راہ حق پارٹی کے حامیوں کے احتجاجی جلوسوں میں انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور کہا کہ انہیں پی کے29-حلقہ میں پولنگ بوتھوں پر دھاندلی سے پیش کیے جانے والے نتیجے قبول نہیں ہیں۔

انتخابات کو ایک”آ ر او سلیکشن “ سے تعبیر کرتے ہوئے احتجاجیون نے کہا کہ ان کا احتجاج اور دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ ان کے مطالبات پورے نہیں ہوجاتے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ انصاف کے حصول کے لیے ہر ممکن راستہ اختیار کریں گے۔پارٹی کے امیدوار عطا محمد نے ،جو دھرنے میں شامل ہیں، دعویٰ کیا کہ 149پولنگ اسٹیشنوں میں سے128اسٹیشنوں کی گنتی تک وہ اپنے قریب ترین حریف پی ٹی آئی کے امیدوار سے4ہزار ووٹوں سے آگے تھے ۔لیکن نتیجہ کا اعلان دو گھنٹے تک روک لیاگیا۔اور پھر پی ٹی آئی امیدوار کو فاتح قرار دے دیا گیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Protest against alleged poll rigging in battagram enters third day in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply